بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضا بہرامی نے 11 جولائی کو اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے، اعلان کیا کہ افغانستان کے بارے میں ایران اور پاکستان کی ورچوئل میٹنگ ہوئی ہے۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ افغانستان کے امور میں پاکستان کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ان کی ورچوئل میٹنگ میں افغانستان کے حوالے سے بہت اچھی گفتگو ہوئی۔
محمد رضا بہرامی نے بتایا کہ اس میٹنگ میں دو طرفہ اور چند فریقی تعاون کی تقویت، افغانستان کے ساتھ اقتصادی تعاون نیز اس ملک میں امن استحکام کے قیام میں مدد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ